ریجنل بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر کا افتتاح 13 مئی کو ہوگا

بدھ 9 مئی 2018 23:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) کراچی سندھ کے دوسرے ریجنل بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر جامشورو کا افتتاح 13 مئی کو ہوگا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

بلڈ بینک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا سندھ حکومت اور انڈس اسپتال کی انتظامیہ کے بیچ معاہدہ طے پا گیا اس سے پہلے ریجنل بلڈ ٹرانسفیوژن سکھر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کامیابی سے چلایا جا رہا ہے بلڈ بینک سندھ میں چار ریجنل بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر جرمن گورنمنٹ کے تعاون سے دو سال قبل کراچی،جامشورو نواب شاہ اور سکھر میں بنانے لگے تھے جن میں دو لاکھ بلڈ بیگ دستیاب ہونگے ان بلڈ بینکس کو اسی ریجن کے اسپتالوں سے لنک کیا جائے گا یہ بلڈ بینک جدید آلات سے آراستہ ہونگے جبکہ کراچی اور نوابشاہ کے ریجنل بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر بھی جلد ہی بحال کر دیے جائیں گے۔