Live Updates

عمران خان کا وزیرستان کا جلسہ فاٹا اصلاحات کیلئے ریفرنڈیم ثابت ہوگا،ناصر موسی زئی

بدھ 9 مئی 2018 23:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) عمران خان کا وزیرستان کا جلسہ فاٹا اصلاحات کیلئے ریفرنڈیم ثابت ہوگا۔وزیرستان کا جلسہ ایف سی آر کی صورت میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے قانون کے خاتمے کے مخالف مولانا فضل الرحمان کے ایجنڈے کو بھی مسترد کردیگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ناصر موسی زئی نے گزشتہ روز سوڑزئی پایان میں مسلم لیگ ن سے خاندان اور دستوں سمیت شامل ہونے یوتھ کونسلر عبید اللہ کے شمولیتی پروگرام سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو فاٹا اصلاحات سمیت انتظامی بنیادوں پر صوبے بنانے کی ضرورت ہے جسکی مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی جماعتیں مخالفت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کیلئے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی جماعتیں ایک بار پھر اقتدار کیلئے اکھٹی ہوگئیں ہے ، ایم ایم اے والے بتائے کہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں کب اسلامی نظام کو لانے کی کوشش کی جو اب اسلام کے نام پر اکھٹے ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ناصر موسی زئی نے کہا کہ ایم ایم اے کی سیاست اسلام کیلئے نہیں بلکہ اسلام آباد کیلئے ہیں۔ انہوں کہا کہ عمران خان سے خوفزادہ مذہبی سیاسی پارٹیاں سمجھنے لگی ہے کہ پختونخوا میں اسلام کے نام پر پی ٹی آئی کو شکست دے دیں گے مگر وہ یہ خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ پی ٹی آئی کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر صوبے میں حکومت بنائے گی۔ اس موقع پرتقریب سے ایم این اے ارباب عامرایوب نے بھی خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات