اندھا قانون،نمائندہ آن لائن اٹک کو جھوٹا پرچہ کروا کر گرفتار کر وا دیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 23:33

اٹک /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) اندھا قانون،نمائندہ آن لائن اٹک کونوسر بازوں نے اراضی کے لین دین کے معاملہ میں ایک کروڑ70لاکھ کی رقم ہضم کرنے کی خاطرپولیس سے ملی بھگت کر کے الٹا اسکے خلاف ہی چیک واپس نہ کرنے کا جھوٹا پرچہ کروا کر گرفتار کر وا دیا تفصیلات کے مطابق محمد اعظم نمائندہ آن لائن اٹک سے اٹک کے ڈاکٹر علی اصغر نے مکان اور زمین خریدی اور اسکے بدلے کچھ نقد رقم اور باقی رقم کے چیک دے دئیے یہ سودا 2013ء میں طے ہوا جب پہلے چیک کا ٹائم قریب آیا تو ڈاکٹر علی اصغر نے اپنے نوسر باز دوستوں کو استعمال کرتے ہوئے پرانے چیک واپس لے لئے اور تین نئے چیک دے دئیے اب جب نمائندہ آن لائن نے ان میں سے ایک چیک مالیتی50لاکھ روپے بنک سے ڈس آنر کرایا اورایڈیشنل سیشن جج اٹک کے پاس درخواست دی تو پولیس سے کرپشن کی بنیاد پر برخاست ہونے والا پولیس ملازم مرید عباس ڈاکٹر علی اصغر کا آلہ کار بن گیا اور اس کی مدد کرتے ہوئے پولیس کے اے ایس آئی فردوس مرتضیٰ سے ساز باز کر کے رپورٹ اپنے حق میں لکھوا لی جس پر محمد اعظم کی درخواست خارج ہوگئی ڈاکٹر علی اصغر کے آلہ کار مرید عباس نے ڈی پی او اٹک کو اپروچ کر کے نمائندہ آن لائن محمد اعظم کے خلاف جھوٹا مقدمہ بجرم406/506/34 مورخہ10اپریل2018تھانہ اٹک سٹی میں درج کروا دیا جس پر پولیس نے نمائندہ آن لائن کو گرفتار کر کے ریمانڈ لے لیا محمد اعظم نے انصاف کے حصول کیلئے ڈی پی او اٹک کو درخواست دی کہ موجودہ تفتیشی مدعی پارٹی سے ملا ہوا ہے لہذا تفتیش کسی بھی ایماندار آفیسر کو دی جائے جس پر ڈی پی او اٹک کے زیر سایہ بورڈ نے منظوری دیتے ہوئے تفتیش اٹک سی86کلو میٹر دورڈی ایس پی پنڈی گھیب کو بھیج دی حالانکہ چاہیے تویہ تھا کہ نزدیک ترین مقام پر انصاف کی سہولت فراہم کی جاتی لیکن نمائندہ آن لائن کو ہتھکڑی لگائے پنڈی گھیب لیجا یا گیا اور اب وہاں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گانوسرباز ڈاکٹر علی اصغر اور اس کے دیگر نوسر باز ساتھیوں کو طریقہ واردات اس طرح ہے کہ یہ کوئی پلاٹ یا مکان اپنے نام نہیں کروانا جبکہ رقم خود حاصل کرتا ہے ڈائریکٹ کوئی پراپرٹی اپنے نام نہیں کرواتا نمائندہ آن لائن محمد اعظم نے پولیس افسران اٹک کوقرآن پاک پر تسیلی دینے کا کہا ہے لیکن اس کے باجود بھی انصاف فراہم کرنے میں لیت ولعل سے کام لیا جارہا ہے محمد اعظم نمائندہ آن لائن اٹک کے لواحقین نے آئی جی پولیس پنجاب ،وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ہماری ایک کروڑ70لاکھ روپے دینے والے ڈاکٹر علی اصغر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور محمد اعظم کو انصاف کے تقاضوںکو پورا کرتے ہوئے رہا کیا جائے اور جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے۔