بحیثیت مسلمان ہمیں ایک دوسرے کے عقائد ، نظریات اور خیالات کا احترام کرنا چاہیے،طلعت محمو د گو ندل

امن وامان قائم رکھنے میں علماء کر ام و د یگر مکا تیب فکر کوخصو صی کر دار ادا کرنے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی

بدھ 9 مئی 2018 23:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ندل نے ضلعی انتظامیہ اور پر فضل کلسیاء پا کستان کی جانب سے ایسٹر کی خو شی میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصو صی شر کت کے دوران خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کی سلا متی ہم سب کی سلا متی ہے اور یہ سلا متی د یگر مذا ہب و اقلیتوں کے ساتھ ساتھ ہما رے ر و یے پر منحصر ہے اسلام اتحاد و محبت اور باہمی روادری کا درس دیتا ہے بحیثیت مسلمان ہمیں ایک دوسرے کے عقائد ، نظریات اور خیالات کا احترام کرنا چاہیے اور کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے دوسرے افراد کی دل آزا ری ہوملک کو امن و سلا متی کا گہوارہ بنا نے کے لئے ہر شخص کو اپنا فعال کردار ادا رکر نا ہو گا کیو نکہ بین المذا ہب ہم آہنگی اور رواداری کی فضا کو پر وان چڑ ھا نے اور صبر و بردا شت کے در س کو عا م کر کے ملک کو امن کا گہو ارہ بنا نے کے لئے یہ انتہا ئی ضروری ہے تا ہم امن و اما ن کی خو شگو ار فضا کو قا ئم ر کھنے اور شہر یوں کے جان ومال کی حفا ظت کو یقینی بنا نے کے لئے جہا ں ضلعی انتظا میہ کی جا نب سکیو رٹی کے جا مع انتظاما ت کئے جا رہے ہیں و ہیں علماء کر ام و د یگر مکا تیب فکر کو اس سلسلے میں خصو صی کر دار ادا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ لو گو ں میںصبر اور بر دا شت کا مادہ پید ا کر کے ہم آہنگی و اتفا ق واتحا د کی فضا کو پر وان چڑھایا جا سکے ضلع کو نسل ہال را ولپنڈی میں منعقدہ اس تقر یب میںایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سا رہ حیات ، ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس ، اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوا ٹر) اشعر اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر (کینٹ ) امبر گیلا نی ، پا سٹر پرویز سہیل ، پا سٹر ندیم کا مران ، ممبر کنٹو نمنٹ بورڈ پرو یز عزیز سہو ترہ و د یگر پا دریوں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اس مو قع پر پا سٹر پرو یز سہیل نے ضلعی انتطا میہ کی جا نب سے اقلیتوں کے حقو ق کے تحفظ کے لئے اٹھا ئے جا نے وا لے اقدا مات کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ ایسٹر کے مو قع پر امن و امان کی صو ر تحال کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتطا میہ کا تعاون قا بل ستا ئش ہے جنہوں نے فول پروف سکیو ر ٹی کو یقینی بنا کر کسی نا خو شگوار وا قعے کا سدباب کر کے کر سچن بھا ئیوں کی خو شیوں کو دوبالا کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ترمذا ہب انسانیت سے محبت کے د رس د یتے ہیں اور اسی درس کو عام کر کے ہم دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں تقر یب کے اختتام پر پا سٹر پرو یز سہیل نے ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمود گو ندل اور ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (جنرل) کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سوینئر (شیلڈ ) سے نوازابعد ازاں خو ش سگا لی کے طور پر ایسٹر کیک بھی کا ٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :