امن عالم کے لئے ضروری ہے کہ تمام مذاہب کے اکابرین عظیم انسانیت کے پیغام کی ترویج کریں، طاہرہ اورنگزیب

بدھ 9 مئی 2018 23:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) کن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ امن عالم کے لئے ضروری ہے کہ تمام مذاہب کے اکابرین عظیم انسانیت کے پیغام کی ترویج کریںانہوں نے یہ بات حضرت آیت اللہ بشیر حسین نجفی کی تصنیف ’’ظہورامام مہدی ؑ ایک معجزہ‘‘ جس کا ترجمہ سیدہ سنہا بخاری نے کیا ہے کی راولپنڈی آرٹس کونسل میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جغرافیہ ،نصب اور ارتقادات اور چپقلش کی وجہ سے جنگ و جدل کا شکار ہے دہشت گردی اور فرقہ واریت نے معاشرے کوتباہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ یہ دنیا کے اکثر مذاہب اور مسلمانوں کے تمام فرقوں کا ظہور امام مہدی ؑ پر اجماع ہے انہوں نے کہا کہ ایسی تصانیف سے نوجوان نسل کو راہنمائی حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ حضرت آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے اپنی بلند پایہ تصنیف میں انہی پیشین گوئیوں کی بات کی ہے کہ جب ایسے واقعات ظہور پذیر ہونگے تو حضرت امام مہدی ؑ کا ظہور ہوگا اور انکی تشریف آوری کے بعد جنگ و جدل ،دہشت گردی اور خون ریزی کا خاتمہ ہوجائے گا ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ حضرت آیت اللہ بشیر حسین نجفی علم کا خزانہ ہیں اور انکے خیالات کی ترجمانی دنیا میں امن و سکون کا موجب ثابت ہوگی تقریب سے نامور مورخ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ،سید سہیل بخاری ،صبا ٹرسٹ کے جنرل منیجر محمد عاصم اور جمیل اصغر بھٹی نے کتاب کے محاسن پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ سیدہ سنہا بخاری نے ایک اہم کتاب کا اچھے انداز میں ترجمہ کیا ہے سیدہ سنہا بخاری نے پذیرائی پر راولپنڈی کے راولپنڈی آرٹس کونسل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔