راولپنڈی، تھانہ گوجر خان کے مشہور زمانہ منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور

بدھ 9 مئی 2018 23:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈ ی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف اور جسٹس سرفراز احمد ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تھانہ گوجر خان کے مشہور زمانہ منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم احمد علی عرف ہیپی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظورکر لی ہے ملزم احمد علی نے اپنے کونسل راجہ عمر فاروق کے ذریعے ہائی کورٹ راولپندی بنچ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جبکہ احمد علی عرف ہیپی کے خلاف تھانہ گوجر خان کے سب انسپکٹر محمد ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ھا جس میں ملزم پر بھاری مقدار مین منشیات کی برآمدگی کا الزام عائد کیا گیا تھا گزشتہ روز عدالت نے وکیل استغاثہ اور وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد وکیل صافئی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :