اٹک ،خود کش حملہ میں زخمی ہونے والا 37 سالہ راہگیر بھی چل بسا

مرحوم کی 9 سالہ بیٹی اور8 1سا لہ بھتیجا بھی مو ت و حیات کی کشمکش میں مبتلا

بدھ 9 مئی 2018 23:34

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) تھا نہ صد ر کی حدو دبسال روڈ ھوک گاما میںسرکار ی بس پر خود کش حملہ میں زخمی ہونے والا 37 سالہ راہگیر نزاکت خا ن بھی چل بساجبکہ اس کے ساتھ مو ٹر سائیکل پر بیٹھی اس کی 9 سالہ بیٹی اور8 1سا لہ بھتیجا عبید بھی مو ت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

(جاری ہے)

نز ا کت خان کے والد اور بھا ئیو ں نے میڈ یا کو بتا یا کہ بر وقت علا ج ومعالج کی سہو لت نہ ملنے پر نز اکت خا ن کی حا لت بگڑی اور بعد ازا ں وہ مو ت و حیا ت کی کشمکش میں رہ کرجان کی بازی ہار گیا نز اکت خا ن اپنے گھر کا واحد کفیل تھا اور پرائیوٹ پر اسلا م آبا د میں ایک گھر میں معمو لی سے تنخوا ہ پر ڈرائیوکی ملا زمت کر ر ہا تھالواحقین والد اور بھائی حفاظت خان نے بتایا کہ اتنے روز گزارنے کے باوجود بھی کوئی سیاسی و سرکار ی اہلکار ہمیں پوچھنے تک نہ آیا اور نہ ہی کسی نے اتنے بڑے واقع پر ہم سے اظہار ہمدردری کے دو لفظ تک بولے لواحقین نے بتایا کہ جب یہ حا دثہ پیش آیا تو وہ ایک جنا زہ پڑ ھ کر موٹر سا ئیکل پر اپنی 9 سا لہ بیٹی اور18 سا لہ بھتیجے عبید کے ساتھ گھر واپس آرہا تھا تینو ں خو د کش حملہ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے جب انہیں ڈسٹر ک ہیڈ کواٹر رہسپتا ل اٹک پہنچا یا گیا تو انہیں بر وقت طبی امدا د نہ ملی اور نہ ہی ہسپتال کے عملے کا رویہ ہمارے ساتھ ٹھیک تھا نزاکت خان کی حالت بگڑ نے پر اُ س کو راولپنڈی ریفر کیا گیا وہاں پر بھی یہی صو رتحا ل رہی جہاں وہ جان کی بازی ہا ر گیا لاش گھر لانے کے لیے بھی ہمیں ایک اورصدمہ سے گزارنا پڑھا ایمونس والے سے بات کی تو اُس نے ہم سے ساڑھے 8ہزار روپے لیے ہم میڈیا کی وساطت سے صدر پاکستان ، وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ نزاکت خان گھر کا واحد کفیل تھا اُس کے بعد اُس کے بچوں اور بیو ہ کا کوئی پر سان حال نہیں فی الفور اُن کے لیے امدادکاا علان کیا جائے ۔