اٹک، قاضی احمد اکبر خان کو شمالی پنجاب پارلیمانی بورڈ کا ممبر نامزد کر کے عمران خان نے کھلاڑیوں کے دل جیت لیے ہیں، یاسر حسنین ودیگر

بدھ مئی 23:34

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و ضلعی صدر اٹک امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 2قاضی احمد اکبر خان کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شمالی پنجاب پارلیمانی بورڈ کا ممبر نامزد کر کے پی ٹی آئی ضلع اٹک کے کھلاڑیوں کے دل جیت لیے ہیں ان کے کندھوں پر پارٹی قیادت کی طرف سے ایک اور ذمہ داری ڈالنا قاضی احمد اکبر خان کی جماعت کیلئے بے لوث اور انتھک خدمات کا اعتراف ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی یاسر حسنین ، سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی پوڑ میانہ سید کامران علی شاہ ، سیاسی رہنما ڈاکٹر مسعود اختر ، سابق تحصیل صدر یوتھ ونگ حاجی یاسر ، صدر یوسی پوڑمیانہ شرافت بٹ ، محمد نقیب ، ملک شرافت ، اکرم شاہ ، عقیل بٹ ، اورنگزیب بٹ اور آصف بٹ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ قاضی احمد اکبر خان اپنی قیادت کے اعتماد پر سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پورا اتریں گے اور پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے ۔