اٹک،ڈاکٹروں اور ضلعی انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے

ڈاکٹرزو کلینک میں مریضوں کو ادویات مہیا کرنے کے لیے فارماسسٹ رکھنے سے استثنیٰ حاصل ہو گا

بدھ 9 مئی 2018 23:34

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) ڈاکٹروں اور ضلعی انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے ڈاکٹروں کو اپنے کلینک میں مریضوں کو ادویات مہیا کرنے کے لیے فارماسسٹ رکھنے سے استثنیٰ حاصل ہو گا ڈاکٹر ڈسٹری بیوٹرز سے وارنٹی بلز پر ادویات بھی حاصل کر سکیں گے اس کے علاوہ ڈاکٹروں کو ادویات کی فروخت کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی ، تفصیلات کے مطابق صدر پی ایم اے اٹک ڈاکٹر اسلم مروت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے مابین معنی خیز اور نتیجہ آور مذاکرات ہوئے جس میں سی ای او محکمہ صحت ڈاکٹر ملک عبادت خان ، ڈرگ کنڑولر صابزادہ طارق شاہ ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر اعوان ، سول ڈیفنس آفیسر اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اٹک کے عہدیداران نے شرکت کی پریس ریلیز کے مطابق ڈرگ کنٹرولر نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے لاہور ڈرگ کورٹ کے فیصلے کی غلط توجیح کی ڈاکٹر اسلم مروت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ایک قانون پسند طبقہ ہے اور ہم ضلعی انتظامیہ کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ہماری بات کو صبر و تحمل سے سنتے ہوئے ہمارے مؤقف کو درست تسلیم کیا ۔