فیئر اینڈ فری الیکشن کے انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے، ریٹرنگ آفیسر حلقہ این اے 55 اٹک اشفاق احمد رانا

بدھ مئی 23:34

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ریٹرنگ آفیسر حلقہ این اے 55 اٹک ون ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک اشفاق احمد رانا نے میڈیا برکویفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیئر اینڈ فری الیکشن کے انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے شیڈول کے اعلان سے قبل بر وقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات ہنگامی بنیادوپر کئے جارہے ہیں پہلے مرحلہ میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حساس پولنگ سٹیشن کا تعین کیا جائے گا جہاں قواعد کے مطابق انتظامات کئے جائیں گے ، ہر پولنگ سٹیشن کے اندر 4پولنگ بوتھس رکھے جائیں گے ، ہر پولنگ سٹیشن پر زیادہ سے زیادہ ووٹر ز کی تعداد 1200رکھی گئی ہے ، ایسے جگہوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی جہاں جعلی طریقہ سے پولنگ کرائی جاتی ہے ، سٹاف کی کمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ برقت اور مکمل طریقہ کار کے مطابق پولنگ کرائی جا سکے، الیکشن کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری ہدایات کی روشنی میںالیکشن کا عمل آگے بڑھایا جائے گا ، الیکشن کمشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 ء کیلئے اٹک سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 اٹک ون کیلئے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک اشفاق احمد رانا کو ریٹرنگ آفیسر مقرر کیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز کیلئے ڈی ایف او اٹک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ، سکینڈری ایجوکیشن ضلع اٹک جبکہ اٹک سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اٹک ٹو کیلئے ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج فتح جنگ راجہ شاہد ضمیر کو مقرر کیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ریٹرنگ آفیسر کیلئے اسسٹنٹ پنڈی گھیب اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز دومیل جنڈ کو مقرر کیا گیا ہے ، اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ون اٹک ون میں بطور ریٹرنگ آفیسر سینئر سول جج درجہ اول ( ایڈمن ) شفقت شہباز راجہ ان کے اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز میں اسسٹنٹ کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بولیانوال ہیں ، پی پی ٹو اٹک ٹو سے بطور ریٹرنگ آفیسر سینئر سول جج ( گارڈین ) عمر رشید ہیں ان کے اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز میں تحصیلدار حضرو اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز حضرو ہیں ، پی پی 3 اٹک 3 میں بطور ریٹرنگ آفیسر سینئر سول جج دوئم ( جوڈیشل ) شاہد حسین ان کے اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز میں اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فتح جنگ ہیں ، حلقہ پی پی 4 اٹک 4 میں بطور ریٹرنگ آفیسر سول جج درجہ دوئم پنڈی گھیب طلال ارشد ہیں ان کے اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز میں اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پنڈی گھیب ہیں ، حلقہ پی پی 5 اٹک 5 میں بطور ریٹرنگ آفیسر سول جج درجہ اول سیف اللہ تارڑ ہیں ان کے ہیں ۔