راولپنڈی، منشیات کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر2 ملزمان کو مجموعی طور پر 1سال 9 ماہ قید13 ہزار روپے جرمانہ اور1 سال پروبیشن پر پابند کرنے کی سزا

بدھ مئی 23:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) راولپنڈی کی مختلف سیشن عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر2 ملزمان کو مجموعی طور پر 1سال 9 ماہ قید13 ہزار روپے جرمانہ اور1 سال پروبیشن پر پابند کرنے کی سزا سنائی ہے گزشتہ روزڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نواز نے تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ میںنامزد ملزم عمران مسیح کوجرم ثابت ہونے پر 1سال پروبیشن پر پابند کر لیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حسنین اظہر شاہ نے تھانہ پیرودھائی میں درج منشیات کے مقدمہ میںجرم ثابت ہونے پر نامزدملزم آصف کو1 سال9 ماہ قید اور13 ہزار جرمانے کی سزا سناتے ہوئے سینترل جیل اڈیالہ بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :