راولپنڈی،سانحہ راجہ بازار کیس میں 81ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ، 19 ملزمان کی درخواستیں مسترد

بدھ مئی 23:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے سانحہ راجہ بازار کیس میں 81ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 19 ملزمان کی درخواستیں مسترد کر دیں ہیں مقدمہ میں نامزد ندیم شاہ وغیرہ 101 ملزمان کیخلاف تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سانحہ راجہ بازارمیں ملوث ہونے پرگرفتار کیا تھا جبکہ ملزمان کے کونسل ذوالفقار عباس نقوی ایڈووکیٹ نے 100ملزمان کی جانب سے مقدمہ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکررکھی تھی جبکہ ٹرائل کے دوران 1ملزم انتقال کر گیا تھاتاہم گزشتہ روز عدالت نے دائر درخواست کی سماعت کے بعد 81ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 19 ملزمان کی درخواستیںمسترد کر دی ہیں۔