․راولپنڈی، عدالت نے بارود برآمدگی کے مقدمات میں نامزدملزم اقبال کیخلاف1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت16 مئی تک ملتوی کر دی

بدھ 9 مئی 2018 23:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1 کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمدگی اور مذہبی منافرت کے مختلف مقدمات میں 9 افراد کی شہادت قلمبند کرکے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے عدالت نے بارود برآمدگی کے مقدمات میں نامزدملزم اقبال کیخلاف1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت16 مئی،ملزم عارف کیخلاف1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 10 مئی،ملزم خیال زمان کیخلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 16 مئی،ملزم طارق کیخلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت12 مئی،ملزم دانیال کیخلاف 4 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت11 مئی،غلام مرتضی کیخلاف سماعت 16 مئی ،ملزم سعاد گل کیخلاف سماعت 14 مئی ،ملزم عرفان کیخلاف سماعت 17 مئی جبکہ مذہبی منافرت کے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالرحمن کیخلاف1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :