راولپنڈی، انسداد دہشت گردی عدالت نے بارودبرآمدگی کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 9 مئی 2018 23:34

․ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے بارودبرآمدگی کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر تے ہوئے قتل سمیت دیگر مقدمات میں گواہوں کو طلب کر لیا ہے عدالت نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم سوار گل کیخلاف مقدمہ عدالت نمبر3 میں منتقل کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی جبکہ ملزم شاہین کیخلاف بارود برآمدگی کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو11 مئی کو سنائے جانے کا امکان ہے عدالت نے قتل کے مقدمات میں نامزدملزمان احتشام اور پرویز کیخلاف سماعت16 مئی جبکہ بارودبرآمد ہوگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم رمضان کیخلاف سماعت16 مئی تک ملتوی تک ملتوی کرتے ہوئے شہادتیں طلب کر لیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :