راولپنڈی،تحت عدالتوں نے چوری ،ڈکیتی، اغوا، لڑائی جھگڑے، اقدام قتل، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر مقدمات کی سماعت

بدھ 9 مئی 2018 23:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے چوری ،ڈکیتی، اغوا، لڑائی جھگڑے، اقدام قتل، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر مقدمات میں 21ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے 17ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے رہائی کاحکم جاری کر دیا جبکہ 11ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا کر پولیس سے مقدمات کے چالان طلب کر لیے علاوہ ازین مختلف مقدمات میں6ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا اور گھر سے دارلامان جانے والی1خاتون کو اسکے والد کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے بعد ضمانت عدالتوں میں پیش نہ ہونے والے 5ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی ۔