بنوں،شمالی وزیرستان پاک افغان بارڈر کے اس پار افغانستان سے فائرنگ ، بیٹنی رائفل کا اہلکار زخمی

بدھ 9 مئی 2018 23:36

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) شمالی وزیرستان پاک افغان بارڈر کے اس پار افغانستان سے فائرنگ ، بیٹنی رائفل کا اہلکار زخمی ،ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان تحصیل سپین وام میں بیٹنی رائفل کا اہلکار صابر جمیل ڈیوٹی پر مامور تھے کہ سرحد کے اس پار افغانستان سے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں زخمی ہو گئے جنہیں فوری علاج کیلئے بذریعہ ہیلی کاکمبائنڈ ملٹری ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا تی ہے۔