Live Updates

میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر نواز شریف کے خلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ،ْ نیب کی وضاحت

نیب انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا اور قانون کے مطابق بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پٴْرعزم ہے ،ْ بیان کا متن

بدھ 9 مئی 2018 23:48

میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر نواز شریف کے خلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) قومی احتساب یبورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بھارت بھجوانے سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس اور انکشافات کی بنیاد پر نواز شریف اور دیگر کے خلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کی جانب سے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کے اعلان کے بعد چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کر کے ان سے پوچھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی کہا تھا کہ نیب کے نوٹس پر تفتیش ہونی چاہیے کہ کس نے چیئرمین نیب سے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا غیر مناسب کام کروایا۔نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹ اور انکشافات کی بنیاد پر نواز شریف اور دیگر کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب قانون کے مطابق منی لانڈرنگ کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار میں شامل ہیں اور نیب میڈیا رپورٹ کی جانچ پڑتال مروجہ قانون کے مطابق کررہا ہے۔

نیب کے بیان میں اس تاثر کو بھی رد کیا گیا ہے کہ نیب کا مقصد کسی کی دل آزاری اور انتقامی کارروائی کرنا مقصود تھی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا اور قانون کے مطابق بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پٴْرعزم ہے۔ قومی احتساب یبورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بھارت بھجوانے سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس اور انکشافات کی بنیاد پر نواز شریف اور دیگر کے خلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات