ایک ایسا شخص باکسنگ فیڈریشن کا صدر بنا ہا ہے ، جن کو ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے دس سال کی پابندی لگائی تھی، غلام حسین پٹنی

پاکستان میں باکسنگ کا معیار ختم ہوگیا ہے، باکسنگ کا کھیل کا بیٹرا غرق کردیا گیا ہے،ملکی اداروں کی خاموشی نے ان کو طاقتور بنادیا

بدھ 9 مئی 2018 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان باکسنگ کے نامورانٹرنیشنل باکسر اولمپک ریفری جج 2004 غلام حسین پٹنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا معیار ختم ہوگیا ہے، ایک ایسا شخص باکسنگ فیڈریشن کا صدر بنا ہا ہے ، جن کو ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے دس سال کی پابندی لگائی ،مگر اب وہ باکسنگ فیڈریشن پر قبضہ کرکے اس کے صدر بنے ہوئے ہیں۔

باکسنگ کا کھیل کا بیٹرا غرق کردیا گیا ہے،ملکی اداروں کی خاموشی نے ان کو طاقتور بنادیا۔ اب ملک میں اسپورٹس کو اوپر لے جانے کے لئے کسی مسیحا کی تلاش ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق اولمپک ریفری جج اور انٹرنیشنل باکسر غلام حسین پٹنی نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے کھیل میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن فیڈریشن بیٹھے لوگوں کے پاس مستقبل کا کوئی پلان نہیں ،انہیں صرف بیرونی ملک دوروں کی فکر ہے ، میڈل کی کوئی پرواہ نہیں،باکسنگ کے ٹیلنٹ کو بڑھنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ، مگر جب فیڈریشنز پر قبضہ گروپ آرہے ہوں تو پھر اس کھیل کا اللہ ہی حافظ ہے، پاکستان کھیلوں میں نہ صرف ایشیاء بلکہ انٹرنیشنل سرکٹ سے ختم ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان سب کا ذمہ دار پاکستان اسپور ٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدے دران ہیں جوکہ صرف اپنی کرسیوں کو بچانے کے لئے مختلف بہانوں سے فیڈریشنز میں گروپ بناکر حقیقی لوگوںکو فیڈریش سے باہر کرکے خود قبضہ کرتے ہیں،اس کی سب سے بڑی مثال پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنہوں نے کبھی آرچری نہیں کھیلی مگر فیڈریشن پر قبضہ کرنے کے لئے خود صدر اور وہ لوگ جنہیں آرچری کی الف بے نہیں آتی انہیں اپنے ساتھ ملا کر آرچری کا بیڑا غرق کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ باکسنگ میں پی او اے کے سیکریٹری جنرل خالد محمود چار سال تک ایسے لوگوں کو سپورٹ کرتے رہے ہیں جن پر نیب ، اینٹی کرپشن سمیت باہر ممالک میں فراڈ کے کیس میں گرفتاری میںبھی شامل ہیں، مگر چار سال کے بعد خود اس کے صدر اور ایسے لوگوں کو اپنے ساتھ فیڈریشن میں رکھا ہے جو باکسنگ کے کھیل کی تباہی کے علاوہ کچھ نہیں کررہے ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود جن کو ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے دس سال کی پابندی لگائی ،مگر اب وہ باکسنگ فیڈریشن پر قبضہ کرکے اس کے صدر بنے ہوئے ہیں۔

اس طرح باڈی بلڈنگ، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال،بیڈمنٹن، سائیکلنگ سیمت دیگر فیڈریشنز میں گروپ بازی کو پروان چڑھ کر ملک سے کھیلوں کو ختم کرنے کا سلسلہ جارہی ہے۔غلام حسین پٹنی نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ملک میں کھیلوں کو تباہ کرنے والی نام نہاد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ بصورت دیگر پاکستان میں تمام اولمپک باکسرز، اولمپک ریفریز جج ،انٹرنیشنل باکسر اور کوچز سمیت نوجوان باکسنگ فیملی ملک باکسنگ کو بچانے کے لئے سخت احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔