گورنر سندھ نے پانچ بلو ں کی منظوری دیدی

بدھ مئی 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی جانب سے بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان کو مطلع کیا گیا کہ گورنر سندھ نے پانچ بلو ں کی منظوری دیدی ہے جن میں سندھ قرآن پاک (چھپائی، ریکارڈنگ، بوسیدہ یا شہید مقدس اوراق ) سے متعلق بل 2018ء، مغربی پاکستان شاہراہوں سے متعلق ترمیمی بل2018ء، جامعہ برائے جدید سائنسی علوم ٹنڈو محمد خان بل 2017ء جامعہ سہیل بل 2017ء اور جامعہ سٹی بل 2018ء شامل ہیں۔