Live Updates

پنچاب متحدہ محاذ کا پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونا خوش آئند ہے ،نوابزادہ امین اللہ رئیسانی

تحریک انصاف جنوبی پنچاب کی عوام کو ان کے تمام جائز حقوق دلائیں گی

بدھ 9 مئی 2018 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سینئر صوبائی رہنما نوابزادہ امین اللہ رئیسانی ، صوبائی سیکرٹری جنرل قاسم سوری، ویسٹ ریجن کے صدر نے عبدالباری بڑیچ ، ادریس تاج، ملک حمزہ ناصر نے کہا ہے کہ پنچاب متحدہ محاذ کا پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونا خوش آئند ہے پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنچاب کی عوام کو ان کے تمام جائز حقوق دلائیں گی آج جنوبی پنچاب کی عوام پسماندگی کی زندگی گزار رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے بھی اچھی شخصیات کی حامل افراد کو شمولیتی دعوتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، آنے والے دنوں میں اچھی شخصیات کے حامل افراد پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی عمران خان کے گیارہ نکات میں ہے اگر ہمیں خدمت کا موقع ملا اور ہم ان نکات کو نافذ کرنے میں کامیاب ہوگے تو پاکستان ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بن جائیں گا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے بلوچستان کی عوام کو بری طرح مایوس کیا ہے اوپر سے اب وہ جماعتیں بھی عوام کو سبز باغ دکھانے میدان میں آرہی ہے جنہیں ناقص کارگردگی اور کرپشن پر صوبائی حکومت سے برطرف کیا گیا بلوچستان کی عوام باشعور ہوگئی ہے، بلوچستان کی عوام اب کسی کے بہکاوے میں نہیں آئے گی پاکستان تحریک انصاف پورے صوبے سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات