پیپلزپارٹی کی کراچی میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی میدان میں آگئی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے (جمعہ) کراچی کا دورہ کریں گے اور اپنے دوروں کے دوران وہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرینگے

بدھ 9 مئی 2018 23:51

پیپلزپارٹی کی کراچی میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں کے بعد پاکستان مسلم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کی کراچی میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی میدان میں آگئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے (جمعہ) کراچی کا دورہ کریں گے اور اپنے دوروں کے دوران وہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرینگے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کے پہلی ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل کا افتتاح کرینگے۔

ذرائع کے مطابق ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل پر 17 سے 18ہزار کنٹینر لنگر انداز ہوسکیں گے۔ منصوبہ کا آغاز سال 2007ء میں ہوا تھا۔ 1.04ارب ڈالر منصوبے پر لاگت آئی ہے۔ منصوبے کو سال 2011میں مکمل ہونا تھا۔ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں بحری تجارت کے نئے دروازے کھلیں گے۔ منصوبے کے تحت 375 میٹر کی دو برتھیں تیار ہوچکیں۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں مزید دو برتھیں 2020سے آپریشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

11 مئی کو ڈیپ سی کنٹینر ٹرمینل منصوبے کا افتتاح کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی کراچی میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی میدان میں آگئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے (جمعہ) کراچی کا دورہ کریں گے اور اپنے دوروں کے دوران وہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرینگے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کے پہلی ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل کا افتتاح کرینگے۔ ذرائع کے مطابق ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل پر 17 سے 18ہزار کنٹینر لنگر انداز ہوسکیں گے۔ منصوبہ کا آغاز سال 2007ء میں ہوا تھا۔ 1.04ارب ڈالر منصوبے پر لاگت آئی ہے۔ منصوبے کو سال 2011میں مکمل ہونا تھا۔ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں بحری تجارت کے نئے دروازے کھلیں گے