ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی مشاورت کے بعد 2018 کے عام انتخابات کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

پارلیمانی بورڈیونین کمیٹی ،ٹائون کمیٹی، ڈسٹرکٹ ودیگر مرکزی شعبہ جات ،صوبائی کمیٹی اور زیزیڈینس کمیٹی سے امیدواران کی درخواستیں طلب کرے گا

بدھ 9 مئی 2018 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی مشاورت کے بعد 2018 کے عام انتخابات کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے ،جو یونین کمیٹی ،ٹان کمیٹی، ڈسٹرکٹ ودیگر مرکزی شعبہ جات ،صوبائی کمیٹی اور زیزیڈینس کمیٹی سے امیدواران کی درخواستیں طلب کرے گی اورانکی جانچ پڑتال اور انٹر ویوز کے بعد پورے ملک سے صوبائی اور قو م اسمبلی کی نشستوں کے لئے امیدواران نامزد کرے گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں رابطہ کمیٹی نے تمام ستحہ کے ذمہ دارن کو یہ ہدایت جاری کی ہے کے وہ اپنے اپنے شعبوں میں مشاورت کے بعد امید واران کے نام تجویز کریں تاکہ جلداز جلدامیدواران کے انتخاب کا عمل مکمل ہوسکے۔