ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی زیرصدارت اجلاس، انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 23:51

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کے زیرصدارت اجلاس کاانعقادہوا جس میں پولیو مرض کے خاتمے کے حوالے سے مہم کے دوسرے دن کے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر قاسم علی ، اسسٹنٹ کمشنر مردان اور تخت بھائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز مردان، کاٹلنگ اور رستم نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ فیلڈ میں ویکسینیشن کیلئے جانے سے پہلے تمام UCMOs بی ایچ یوز ، سی ڈیز اور آر ایچ سیز میں بذات خود صبح کی اسمبلی میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ اسی طرح انکاری کیسز اور NAs کو اسی دن کی کاروائی کیساتھ cover کریں۔

متعلقہ عنوان :