Live Updates

جنوبی پنجاب میں اہم کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور بڑا سیاسی کارنامہ

پیر آف گولڑہ شریف نے عمران خان سے ملاقات کے بعد آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 9 مئی 2018 21:31

جنوبی پنجاب میں اہم کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور بڑا سیاسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مئی 2018ء) :تجنوبی پنجاب میں اہم کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور بڑا سیاسی کارنامہ منظر عام پر آ گیا۔ پیر آف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا علان کردیا۔تفصیلات کے مبطابق انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جار ی ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی لوگ اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں۔

اس حوالے سے تحریک انصاف میں کافی بڑے بڑے سیاسی ناموں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پاکستان تحریک انصاف تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کا ایک اور بڑا نام اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

پپیر آف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے پاکستان تحریک انصاف لے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا علان کردیا۔

پیر آف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گولڑہ شریف میں ملاقات کی ۔اس ملاقات میں عمران خان کے عالوہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی بالخصوص اسد عمر نے شرکت کی۔ملاقات میں معاملات طے پا جانے کے بعد پیر آف گولڑہ شریف نے آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت راجہ ظفر الحق رپورٹ منظر عام پر لائے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔

یاد رہے کہ آج کی تاریخ میں یہ عمران خان کی دوسری بڑی سیاسی کامیابی ہے اس سے پہلے جنوبی پنجاب سے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہو نے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کا لگ بھگ صفایا ہو چکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات