بحریہ ٹاون میں گھروں اور زمینوں کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع
گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے بعد بحریہ ٹاون میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد تک کمی واقع
محمد علی بدھ 9 مئی 2018 21:43
(جاری ہے)
تاہم اس کے باوجود بحریہ ٹاون میں زمینوں اور گھروں کی قیمتوں میں یکدم کمی واقع ہوئی ہے۔
بحریہ ٹاون کے کچھ علاقوں میں 10 فیصد تک جبکہ کچھ علاقوں میں 15 سے 20 فیصد تک قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان قیمتوں کا اثر بحریہ ٹاون میں خرید و فروخت کا عمل شروع ہونے کے بعد ہوگا۔ اس تمام صورتحال میں بحریہ ٹاون میں پراپرٹی کے مالکان پریشانی کا شکار ہیں۔ تاہم اس تمام صورتحال کا زیادہ نقصان بحریہ ٹاون کے مالکان کو برداشت کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کراچی اور سندھ حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا تھا کہ سندھ حکومت نے بحریہ ٹاون کو جتنی بھی سرکاری زمین الاٹ کی ہے، اس کی الاٹمنٹ فوری منسوخ کرتے ہوئے بحریہ ٹاون میں ہر قسم کی پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فوری پابندی عائد کی جاتی ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب کو بھی اس تمام معاملے کی تحیققات کرنے کا حکم جاری کیا۔ جبکہ بحریہ ٹاون میں زمینیں اور گھر خریدنے والے عام صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.