ملتان،طلباء وطالبات کواگرمواقع فراہم کیاجائے تووہ اپنالوہامنوائیں گے،ڈاکٹرطاہرامین

بدھ 9 مئی 2018 23:52

ملتان۔ 09مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) نمائش میں رکھے گئے فن پارے فکلیٹی اور طلباء و طالبات کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ طلباء و طالبات کو اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو اپنا لوہا منوائیں گے۔وائس چانسلر بہاء االدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کالج آف آرٹس اور کالج آف آرٹ اینڈ ذیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اشتراک سے تین روزہ آرٹ نمائش بعنوان ’’سنگت ‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کالجز کی فکلیٹی میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ۔

ملتان کالج آف آرٹ اور کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے اشتراک سے آج کی نمائش ایک منفر د تجربہ ہے۔ اس سے طلباء و طالبات کو بھرپور سیکھنے کا مو قع ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ ایسا ایونٹ ہو ہاجس سے طلباء کو رہنمائی ملے گی اور ان کے کام میں مزید جدت آئے گی۔چیف ارگنائزر ڈاکٹر صوفیہ عمر نے ایونٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پیٹنگ،فوٹوگرافی،ڈیجیٹل آرٹ،پرنٹ میکنگ، آرکیٹکچرپروجیکٹس سمیت دیگر فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

آرٹ کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپرنسپل ماریہ انصاری نے کہا کہ دونوں جامعات میں تعلیمی میدان میں گہرے مراسم ہیں۔ آج کے جدید دور میں یہ ایک مثبت اقدام ہے۔ آرٹس کو عالمی معیار تک لیکر جائیں گے۔ آج کی نمائش کا مقصد طلبا ء کو نئے آڈیاز سے متعارف کرواناہے ۔ ڈائریکٹر سنٹر فار انٹر نیشنل سڈیز ڈاکٹر مقرب اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت کاوش ہے اس نمائش سے دونو ں جامعات کے فکلیٹی اور طلباء کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں گی۔

اس ایونٹ سے جنوبی پنجاب کے طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے بڑی تعداد میں فکلیٹی اور سو سے زائد طلباء نے شرکت کی ہے ۔ جن کی سکیورٹی کے پیش نظر سکیورٹی آفیسر خلیل احمد کھور نے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے ہیں ۔ پرنسپل کالج آف آرٹ پروفیسر ڈاکٹر راحت نوید مسعود اور سعدیہ پاشا کامران نے کہا کہ بڑے کاموں کا آغاز چھوٹی چھوٹی کاوشوں سے ہوتا ہے۔

اس نمائش سے لوگوںکو موقع ملے گا کہ آرٹ اور پیٹنگ کے بارے میں جان سکیں۔ اس سے دونوں کالجز کے درمیان تجربات اور نالج کا بھی تبادلہ ہو گا۔طلباء کو مغربی آرٹ کے ساتھ ساتھ مقامی آر ٹ میں بھی دلچسپی لینا ہو گی۔ تاکہ مقامی تہذیب و ثقافت کو فن پاروں کی زبان میں لوگوں کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ اپنے آپ کو پہچاننا ہی اصل کامیابی ہے۔ مستقبل میں پنجاب یونیورسٹی آرٹ کالج بھی بی زیڈ یو آرٹ کے ساتھ مل کر ایسے ایونٹ کا انعقاد چاہتاہے ۔

ٹیچر انچارج ملتا ن کالج آف آرٹس محمد شہزاد اختر نے کہا کہ آج کی اس نمائش سے جہا ں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے در میان علمی روابط مزید مستحکم ہوں گے وہیں آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو فن پاروں کی مختلف اقسام دیکھنے کو ملیں گی۔انعم علیہٰی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین اور دیگر شرکاء کو فن پاروں کے بارے میں بریفنگ دی۔