میپکوکے 10ایگزیکٹو انجینئرزنے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے عہدے پر ترقی کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرلی

بدھ 9 مئی 2018 23:52

ملتان۔ 09مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) کے 10ایگزیکٹو انجینئرزنے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن امتحان میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

واپڈا ایگزامینیشن سیل لاہور کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق پاورونگ (نان جنریشن ) کے ایگزیکٹو انجینئرز بنیادی سکیل 18سے سپریٹنڈنگ انجینئرز بنیادی سکیل 19کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ ترقی امتحان 20اور21مارچ2018؁ء کو منعقد ہوئے جس میں میپکو کے سٹاف آفیسر ٹو چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان انجینئر کامران ظہور، ایکسین کنسٹرکشن ڈویژن ڈی جی خان انجینئر ممتازعلی سولنگی، ڈپٹی منیجر ریجنل شکایات سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان عبدالحفیظ بھٹی، ایکسین احمد پور ایسٹ ڈویژن انجینئرعبدالرئوف سنگھیڑا، ایکسین میپکو ڈویژن وہاڑی انجینئر محمودالحسن عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سرکل بہاولنگر انجینئر مرزا محمد اسلم، ایکسین ایم اینڈ ٹی ڈویژن ڈی جی خان انجینئر محمد حسنین شکیل،ایکسین کنسٹرکشن ڈویژن مظفرگڑھ انجینئر نذیراحمد گوپانگ، ایکسین میپکو آپریشن ڈویژن بوریوالہ انجینئر ساجد حسین اور ایکسین ایم اینڈ ٹی میپکو ڈویژن رحیم یار خان انجینئر شفیق الرحمن نے کامیابی حاصل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :