ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے لوئر باری دوآب کینال پر ریسکیو1122کی فرضی مشقیں

بدھ 9 مئی 2018 23:52

خانیوال۔ 09مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر اعجاز انجم کے زیر نگرانی ممکن سیلاب سے نمٹنے کے لئے لوئر باری دوآب کینال پر فرضی مشقیں کی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمنظور چانڈیہ ، نمائندہ پی ڈی ایم اے نوید احمد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم کے ہمراہ فرضی مشقوں کا معائنہ کیا ۔

مشقوں میں ریسکیو 1122کے علاوہ سول ڈیفنس ،محکمہ انہار ، محکمہ صحت ، لایئواسٹاک نے حصہ لیا۔ریسکیو 1122کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ کیا گیا ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا تمام محکموں کی جانب سے مختلف قسم کے کیمپ لگائے گے تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی بہتر طور پر اہنمائی کی جا سکے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمنظور چانڈیہ اور نمائندہ پی ڈی ایم اے نوید احمد نے ریسکیو 1122سمیت تما م اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ڈاکٹر ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دی گی ان فرضی مشقوں کا مقصد کشتیوں لائف جیکٹس اور سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری کا جائزہ لینا تھا فر ضی مشقوں میں ضلع بھر کے ریسکیو آفیسرز اور ریسکیواہلکاروں نے حصہ لیا ۔