Live Updates

جعلی خبرکاسہارالے کرنوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام لگایا جارہا ہے،چیئرمین نیب کیطرف سے نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے، نیب افواہوں پر تحقیقات کر رہا ہے ، نیب کے گواہوں نے بھی نوازشریف کے حق میں گواہی دی ہے ،آج تک محمدنوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ٹرائل کی تکمیل کے لئے مدت میں توسیع مانگی جارہی ہے ،اب پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ مذاق ختم ہونا چاہیے، 2018ء کا الیکشن گالم گلوچ اور جھوٹ پر نہیں کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا ،

ایک طرف تین دفعہ منتخب ہونیوالے وزیراعظم کا ٹرائل ہو رہا ہے، دوسری طرف ایک لاڈلے کو سنگین مقدمات سے بری کر دیا جاتا ہے، ایک طرف مقدمہ کو دن رات سنا جا رہا ہے جبکہ دوسرے طرف کاغذ گم ہو جاتے ہیں، ان سب چیزوں کے باوجود 2018ء میں نوازشریف کی فتح ہو گی،عمران خان آپ جلسوں میں بتائیں،پانچ سال آپ نے کیا کیا،احسن اقبال پر حملے کے بعد ہمیں بحیثیت قوم اصولوں کا تعین کرنا ہو گا کہ کن چیزوں پر سیاست ہونی چاہئے اور کن پر نہیں،ایسا قانون وضع ہونا چاہیے جس کے تحت الیکشن سے تین یا چھ ماہ قبل سیاسی کیسز پر کارروائی نہ ہو، اسی طرح جس طرح الیکشن سے تین ماہ قبل ترقیاتی منصوبوںاور بھرتیوں سے روک دیا جاتا ہے ، سیاسی کیسز پر چند ماہ قبل کارروائی الیکشن سے قبل دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سروسز ہسپتال میں وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو،مجیب الرحمان شامی سے ملاقات

بدھ 9 مئی 2018 23:55

جعلی خبرکاسہارالے کرنوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام لگایا جارہا ہے،چیئرمین ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جعلی خبرکاسہارالے کرنوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام لگایا جارہا ہے،چیئرمین نیب کیطرف سے نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے، نیب افواہوں پر تحقیقات کر رہی ہے ، نیب کے گواہوں نے بھی نوازشریف کے حق میں گواہی دی ہے، آج تک محمدنوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ٹرائل کی تکمیل کے لئے مدت میں توسیع مانگی جارہی ہے، اب پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ مذاق ختم ہونا چاہیے، 2018ء کا الیکشن گالم گلوچ اور جھوٹ پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا جس میں مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی،ایک طرف تین دفعہ منتخب ہونیوالے وزیراعظم کا ٹرائل ہو رہا ہے، دوسری طرف ایک لاڈلے کو سنگین مقدمات سے بری کر دیا جاتا ہے، ایک طرف مقدمہ کو دن رات سنا جا رہا ہے جبکہ دوسرے طرف کاغذ گم ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان سب چیزوں کے باوجود 2018ء میں نوازشریف کی فتح ہو گی،عمران خان آپ جلسوں میں بتائیں،پانچ سال آپ نے کیا کیا،احسن اقبال پر حملے کے بعد ہمیں بحیثیت قوم اصولوں کا تعین کرنا ہو گا کہ کن چیزوں پر سیاست ہونی چاہئے اور کن پر نہیں۔وہ بدھ کو سروسز ہسپتال میں وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو اور مجیب الرحمان شامی سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہی تھیں۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ احسن اقبال نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت اور ملکی ترقی کی بات کی، قوم کی دعائوں سے جلد وہ ہمارے درمیان ہوں گے اور ملک و قوم کی خدمت کا سفردوبارہ شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے ، تحقیقات کے بعد حقائق سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاکہ ملک میں یہ روایت چل نکلی ہے کہ جب اور جس کی چاہے پگڑی اچھال دی جائے اور میڈیا ٹرائل شروع کر دیا جائے، نیب کی طرف سے تین دفعہ منتخب ہونیوالے وزیراعظم محمد نواز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیز ہے، اس الزام کے حوالے سے سٹیٹ بنک اور ورلڈ بنک بھی تردید کر چکا ہے، جعلی خبر پر چیئرمین نیب کا نوٹس مایوس کن فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ ریفرنسز میں نوازشریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے مقدمہ میں ایک بار پھر توسیع مانگی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ عوام میں مقبول ہیں اور عوام نے ان کو تین دفعہ وزیراعظم منتخب کیا ہے اور وہ جہاں جاتے ہیں عوام کا سمندر امڈ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ہونے والا تماشا عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ تماشا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف سیاسی انتقام کا کیس ہے جس میں دو سال کے کٹھن ٹرائل سے محمدنوازشریف گذرے ہیں جس میں کوئی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک طرف تین دفعہ منتخب ہونیوالے وزیراعظم کا ٹرائل ہو رہا ہے، دوسری طرف ایک لاڈلے کو سنگین مقدمات سے بری کر دیا جاتا ہے، ایک طرف مقدمہ کو دن رات سنا جا رہا ہے جبکہ دوسرے طرف کاغذ گم ہو جاتے ہیں ،ان سب چیزوں کے باوجود 2018ء میں نوازشریف کی فتح ہو گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خلائی مخلوق وہی ہے جس نے وزرا ء اعظم کو کئی دفعہ گھر بھیجا۔انہوں نے کہا کہ صرف عوامی مینڈیٹ ہی کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ مخالفین صرف ہم پر الزام لگاتے ہیں لیکن وہ اپنی کارکردگی کا ایک بھی جملہ نہیں بول سکتے، عوام بلاول بھٹو زرداری سے یہ یوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ وہ سندھ میں اپنی کارکردگی کسی ایک شعبے میں تو بتائیں اور اسی طرح عمران خان کے پی کے میں اپنی کارکردگی بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں جھوٹوں کا بلین سونامی جاری رکھا، انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وہ 2018ء میں انتشار، گالم گلوچ ،ْ جھوٹ کا سہارا لیکر الیکشن نہیں جیت سکتے،الیکشن صرف کارکردگی کی بنیاد پرہو گا، گالم گلوچ اور جھوٹ کی بنیاد پر نہیں ہو گا۔قبل ازیں وفاقی وزیر نے سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا،وفاقی وزیر نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کی دعا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کا بیان جاری ہونا غیر اخلاقی ہے ۔بعدازاں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی وتجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی سے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسا قانون وصغ ہونا چاہیے جس کے تحت الیکشن سے تین یا چھ ماہ قبل ہر قسم کے سیاستی کیسز پر کارروائی نہ ہو ،اسی طرح جس طرح الیکشن سے تین ماہ قبل ترقیاتی منصوبوں اور بھرتیوں سے روک دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کیسز پر چند ماہ قبل کارروائی الیکشن سے قبل دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات