زراعت ہمارے ملک بالخصوص صوبہ بلوچستان کی معاشی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،بلال کاکڑ

جمعرات 10 مئی 2018 00:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات بلال خان کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زراعت ہمارے ملک بالخصوص صوبہ بلوچستان کی معاشی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ بلوچستان کی ترقی کا دارو مدار زراعت وزرعی پیداوار و لائیو سٹاک کی ترقی پر منحصر ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے زراعت کی ترقی کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنی زرعی اجناس کی پیداوار میں استعداد بڑھانی ہوگی کیونکہ معیشت کی بہتری زراعت سے منسلک ہے اگر ہم محنت اورلگن سے کام کریں گے اور زراعت کی ترقی کیلئے دن رات ایک کردیں گے تو مجھے یقین ہے کہ ایک دن ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اللہ نے ہمیں چار موسموں سے نوازا ہے ۔ زمین پر کچھ محنت کی جائے تو یہی زمین سونا اگلے گی ہم سب کو چاہیئے کہ وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہماری پیداوار ہو ۔ محنت ہی ہمیں عظیم بنائے گی محنت کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے محکمہ زراعت اور حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ کی قیادت میں زراعت کی ترویج کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور جلد ہی اقدامات کے ثمرات بھی نمودار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :