ہزارہ یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ میں بچوں کی نفسیاتی بیماریوںکے علاج سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 10 مئی 2018 00:03

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ میں بچوں کی نفسیاتی بیماریوںکے علاج کے ادارہ ’’Autism Spectrum Disorder Welfare Trust Lahore‘‘ کے باہمی تعاون سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار کی ریسورس پرسن مذکورہ ادارہ کی کلینیکل سائیکالوجسٹس رخسانہ اور فرح نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی نفسیاتی بیماریوں کی بروقت تشخیص انہیں بڑا ہونے کے بعد عملی زندگی کی مشکلات سے بچا سکتی ہے اور اس مقصد کیلئے نفسیاتی مسائل کا شکار بچوں کو والدین کی توجہ حاصل ہو تو وہ اس بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں کے سکالرز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :