حکومت نے 1.75 بلین روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی،مختلف مصنوعات پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافی سبسڈی بھی دی جائے گی،مینجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز حبیب الرحمان گیلانی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر حبیب الرحمان گیلانی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے لوگوں کو اشیاء خوردونوش کی سبسڈائیزڈ شرح پر فراہمی کے لیے اس سال بھی حکومت نے رمضان پیکج تیار کیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے 1.75 بلین روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دی ہے جس میں مختلف مصنوعات پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافی سبسڈی بھی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا مقصد بہتر معیار اور ریٹس کی کمی کو یقینی بنانا ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کل 65 یوٹیلٹی سٹورز کی مصنوعات کے معیار کو مانیٹر کرنے کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر فروخت کی جانے والی مصنوعات کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آنے والے تین چار دنوں تک رمضان پیکج شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :