کوئٹہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو ہلاک کردیا

بدھ مئی 23:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) کوئٹہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر ایک شخص نجیب اللہ نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماة (ک) کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرد ی اورمقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔