کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

بدھ مئی 23:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کی رات کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر طارق ہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص سعید احمد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی کو سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔