Live Updates

تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ طلب کرنے کی سختی سے مخالفت کردی

وزیراعظم کے نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام کے نیب نوٹس پر چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کرکے ان سے تفتیش کا مطالبے پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 9 مئی 2018 23:49

تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ طلب کرنے کی سختی سے مخالفت کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) :تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ طلب کرنے کی سختی سے مخالفت کردی۔ وزیراعظم کے نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام کے نیب نوٹس پر چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کرکے ان سے تفتیش کا مطالبے پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیب نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف میاں محمد نواز شریف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کرتے ہوئے 4.9 بلین ڈالر بھارت بھجوائے ہیں ۔

نیب نے اس الزام پر تحقیقات شروع کی ہی تھیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ورلڈ بینک نے ایسی کسی بھی ٹرانزیکشن کی تردید کر دی۔جس کے بعد مسلم لیگ ن نے واویلا شروع کرتے ہوئے نیب سے جواب مانگا تو اس معاملے پر نیب کا موقف تھا کہ انہوں نے میڈیا رپورٹ پر یہ قدم اٹھایا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد یہ معاملہ قومی اسمبلی میں بھی پورے زور و شور سے اجاگر کیا گیا جس پر وزیر اعظم نے چئیرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کرکے ان سے جواب طلبی کا نکتہ بھی اٹھایا۔

اس موقع وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کیا سوچے گی کہ نیب کا چیئرمین کہہ رہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے چار ارب 90 کروڑ ڈالر بھارت بھجوائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پورا بجٹ 35 ارب ڈالر ہے۔جب کسی ادارے کا سربراہ اس قسم کی بات کرے یا پریس ریلیز جاری کرے تو سوچیں اس ادارے میں اور کیا کام ہو رہے ہوں گے یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ملک نہیں چل سکتا۔ اس قسم کے ادارے اور چیئرمین ہوں گے تو ادارہ کیسے انصاف کرے گا۔ تا ہم تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ طلب کرنے کی مخالفت کردی اوراپوزیشن کی جانب سے بھی خصوصی کمیٹی بنانے کی تجویز کی مخالفت کردی جس کے بعد معاملہ مزید مشاورت کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات