ایک شخص کا سڑک کے گڑھوں پر باربی ڈولز کی مدد سے انوکھا احتجاج
امین اکبر بدھ 9 مئی 2018 23:52
ایک شخص نے خستہ سڑکوں کی صورتحال پر احتجا ج کرنے کے لیے عجیب و غریب راستہ اپنایا۔ اس نے باربی ڈولز خرید کر سڑک پر گندے پانی کے گڑھوں میں رکھ دیں۔
56 سالہ نیویلے ڈیٹونا نے باربی ڈولز خرید کر سڑکوں کے گڑھوں پر رکھ دیں۔ سنہری بالوں والی باربی ڈولز کو گندے پانی کے گڑھے میں بیٹھے دیکھ کر ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے گڑیا تیراکی کر رہی ہوں۔
(جاری ہے)
گڑھے میں باربی ڈولز کو رکھنے کا مقصد لوگوں اور حکام کی توجہ گڑھوں کی جانب مبذول کرا کر انہیں گڑھوں سے دور رکھنا تھا۔
انوکھے احتجاج کا یہ دلچسپ طریقہ کامیاب ہوا اور سوینڈن بورو کونسل نے اب سڑکوں کی مرمت شروع کر دی ہے۔۔ رانگٹن ، ویلٹشائر کے رہائشی اور تین بچوں کے باپ نیویلے نے سوینڈن میں ایم 4 روٹ پر موجود گڑھوں میں ان باربی ڈولز کو رکھا تھا۔
سوینڈن بورو کونسل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ "ہمارے کام کرنے والے مرد و خواتین نے کئی بار ان گڑھوں کی مرمت کی ہے لیکن موٹر وے پل کی وجہ سے ہر بار یہ مسئلہ دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے۔"
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.