اسلام آباد،وزارت داخلہ سے این او سی کنفرم نہ ہونے پر 11 این جی اوز کے دفاتر کو بند کرنے کے حکم جاری

جمعرات مئی 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) وزارت داخلہ سے این او سی کنفرم نہ ہونے پر وفاقی پولیس نے 11 این جی اوز کے دفاتر کو بند کرنے کے حکم جاری کر دیے۔۔پولیس ذرائع کیمطابق جن این جی اوز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے انہوں نے پاکستان میں کام کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے وزارت داخلہ کو درخواستیں جمع کروائی تھیں تاہم وزارت داخلہ نے ان 11 این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں منظور نہیں کی جسکی وجہ سے وفاقی پولیس نے مذکورہ این جی اوز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن نجیب اللہ بگوی کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن این جی اوز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں زیا القمر فاؤنڈیشن یو کی, الخیر فاؤنڈیشن یو کی, سیف ورلڈ یوکی, انٹرنیشنل الرٹ،ورلڈ ویجیٹیبل سینٹر تائیوان ری پبلک آف چائنہ،سینٹرل ایشیائ ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان،،سینٹرل آف انٹرپرائ زز یو ایس اے،رفیوج کونسل ڈنمارک،فاؤنڈیشن سوسائٹی پاکستان سوئزرلینڈ،آقمن فنڈز یو ایس اے اور آکسفام سوسائٹی نیدرلینڈ شامل ہیں۔ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام زونل ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ جن جن علاقوں میں ان این جی اوز کے دفاتر ہیں ان کو فوری بند کر کے رپورٹ دی جائے۔۔۔۔ 5-18/--482