چیئر مین نیب کو نواز شریف کے متعلق پریس ریلیز جاری نہیں کرنی چاہئے تھی،قمر زمان کائرہ

نواز شریف صرف اپنے حق میںبات سنے کی عادی ہیں، نیب قوانین میںترامیم کوئی سیاسی جماعت نہیں مانے گا،رہنما پیپلز پارٹی کی نجی ٹی سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 00:00

چیئر مین نیب کو نواز شریف کے متعلق پریس ریلیز جاری نہیں کرنی چاہئے تھی،قمر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب کو نواز شریف کے متعلق پریس ریلیز جاری نہیں کرنی چاہئے تھی ۔ نواز شریف صرف اپنے حق میںبات سنے کی عادی ہیں۔ نیب قوانین میںترامیم کوئی سیاسی جماعت نہیں مانے گا۔ پانامہ معاملے پرنیب اور ایف آئی اے نے کوئی قدم نہیں اٹھایا،جنوبی پنجاب صوبہ عوام کی د ہائی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے ۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو نواز شریف کے متعلق منی لانڈرنگ کے بار ے میں پریس ریلیز جاری نہیں کرنی چاہئے تھی ۔ وزیراعظم کا بس چلے تو عدالت کو بھی طلب کریں گے۔ نواز شریف ہمیشہ اپنے ھق میں بات سنے کی عادی ہیں جب فیصلے ان کے خلاف آئے تو برا مان جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پانامہ معاملے کو نیب اورایف آئی اے نے عوام کے سامنے نہیں لایا یہ سیاسی جماعتیں ہی تھیں جنہوں نے پانامہ ایشو کو سنجیدہ طریقے سے اٹھایااور اس پر آواز اٹھائی گئی ، پیپلزپارٹی نے آئینی طورپر اس معاملے پر قرار داد پیش کیں ۔

پانامہ معاملے کو نواز شریف خود عدالت میں لے گئے اور آج عدالت کے خلاف تقریر کرتے پھرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ن لیگ کو نیب قوانین کو چھیڑنے کی اجازت کوئی نہیں دے گا۔ نیب قوانین میںترامیم کو کوئی نہیں مانے گا۔ نیب قوانین میں ترامیم اگلی حکومت پر چھوڑنا چاہئے۔ موجودہ حکومت کو ختم ہونے میں 15 دن باقی ہے اس مسئلے کو نہ چھیڑے۔ قمرزمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے 2013 کے الیکشن میں اپنی انتخابی منشور میں جنوبی پنجاب کو باقاعدہ صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ جنوبی پنجاب صوبہ وہاں کے عوام کی دہائی ہے اس میں کوئی شک نہیںہے۔