ایران عالمی جوہری معاہدے پر عمل پیرا رہے،امریکہ کی دستبرداری کے باوجود یورپی ممالک اس تاریخی معاہدے پر کاربند رہیں گے،فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی فون پر اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے گفتگو

جمعرات مئی 00:10

پیرس ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی پر زور دیا ہے کہ ایران عالمی جوہری معاہدے پر عمل پیرا رہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ امریکا کی طرف سے اس ڈیل سے دستبرداری کے باوجود یورپی ممالک اس تاریخی معاہدے پر کاربند رہیں گے۔ فرانسیسی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام فریق اس ڈیل کے مؤثر عملدرآمد اور علاقائی سطح پر استحکام کی خاطر مل کر کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :