اگر صدر بھی کہیں گے تو قیدیوں پر تشدد نہیں کیا جائے گا،نامزد سربراہ سی آئی اے جینا ہاسپل

جمعرات مئی 00:10

نیویارک ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی نامزد سربراہ جینا ہاسپل نے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں یہ ادارہ قیدیوں کے ساتھ تشدد نہیں کرے گا۔ گزشتہ روز بدھ کو انہوں نے سینیٹ کی انٹیلی جنس ایجنسی سے کہا کہ اگر صدر بھی کہیں گے تو قیدیوں پر تشدد نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہاسپل تھائی لینڈ میں سی آئی اے کے ایک خفیہ حراستی مرکز کی نگران بھی رہ چکی ہیں۔ سن 2003ء تا 2005ء اس مرکز میں واٹر بورڈنگ کا طریقہ بھی استعمال کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے ہاسپل کو اس ادارے کی سربراہ کے لیے نامزد کر رکھا ہے اور اگر وہ اس عہدے کے لیے منتخب کر لی گئیں تو پہلی مرتبہ اس اہم امریکی ادارے کی کمان ایک خاتون کے ہاتھوں میں آ سکے گی۔