افغانستان میں طالبان کے حملے، 7 افراد ہلاک،17 زخمی

جمعرات مئی 00:10

کابل ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) افغانستان میں طالبان کے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق گزتہ روز بدھ کے روز باغیوں نے دارالحکومت کابل کے مرکزی اقتصادی مرکز میں اچانک حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پہلے ایک دھماکا کیا گیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ خیال رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس خونریز حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔