کوئی غیر ملکی طاقت تہران حکومت کو دھمکا نہیں سکتی،ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی

جمعرات 10 مئی 2018 00:10

تہران ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ کوئی غیر ملکی طاقت تہران حکومت کو دھمکا نہیں سکتی۔ حاتمی نے اپنے ایک بیان میں عراق اور شام میں ایرانی فوج کی تازہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کو عسکری طور پر ڈرایا نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ انہوں نے یہ بیان امریکا کی طرف سے جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد دیا ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز ہی ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی اس امریکی اقدام کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی سے خوفزدہ نہیں ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ کسی جوابی ردعمل سے پہلے اس ڈیل کے دیگر فریق ممالک سے مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :