ملائیشیا عام انتخابات، مہاتیر محمد کے اتحاد نے میدان مار لیا

جمعرات 10 مئی 2018 02:00

کوالالمپور ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ملائیشیا کے عام انتخابات میں مہاتیر محمد کے اپوزیشن اتحاد نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

سرکاری نتائج کے مطابق ملائیشیا میں حکومت بنانے کیلئے 112 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد نے 115 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 92 سالہ مہاتیر محمد نے 60 سال سے اقتدار میں رہنے والے بریسن نیشنل اتحاد کو شکست دیدی ہے۔ مہاتیر محمد نے فتح کے بعد کہا ہے کہ ہم انتقام نہیں لیں گے بلکہ قانون کی حکمرانی قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :