جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش ویمن ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا، میزبان جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

جمعرات مئی 10:00

کمبرلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) جمعہ کو کمبرلی میں کھیلا جائے گا، میزبان جنوبی افریقہ ویمن کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ ویمن نے بنگلہ دیش ویمن کو پہلے ون ڈے میں 106رنز سے شکست دی اور دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ میزبان ٹیم نے تیسرا میچ 9 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی، مسلسل فتوحات کے بعد جنوبی افریقن کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بنگلہ دیش ویمن کو آئندہ دو میچوں میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرنے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 11 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔