سلمان خان فلم ’’ریس تھری‘‘ میںہر بدلتے منظر پر 45 مختلف لباسوں میں نظر آئیں گے

جمعرات 10 مئی 2018 10:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) بالی وڈاداکارسلمان خان فلم ’’ریس تھری‘‘ میںہر بدلتے منظر پر 45 مختلف لباسوں میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’’ریس تھری‘‘ میںسلمان خان نے بالی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی جگہ لی ہے جو پہلی دونوں فلموں میں مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، سلمان خان، ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ، انیل کپور، بوبی دیول اور سلمان خان شامل ہیں ۔فلم کے ہدایتکار ریموڈی سوزا ہیں 15 جون کونمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔