فلم ’’راضی‘‘ کو پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کی اجازت نہ ملی

جمعرات 10 مئی 2018 10:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’راضی‘‘ کو پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کی اجازت نہ ملی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کے پاکستانی فوجی افسر کی دلہن سے جاسوسہ بننے کی کہانی پر مبنی فلم کو پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پاکستان کے فلم ڈسٹریبیوٹرز نے فلم کی کہانی کو پاکستان کے لئے متنازعہ قراردے کر اس کی نمائش پر مکمل پابندی لگائی ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ وکی کوشل نظر آئیں گے ۔فلم کی ہدایتکارہ میگھنا گلزار ہیں۔ فلم 11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔