امریکی صدر بھی کہیں تو قیدیوں پر تشدد نہیں کریں گے، نامزد سربراہ سی آئی اے

جمعرات مئی 10:20

امریکی صدر بھی کہیں تو قیدیوں پر تشدد نہیں کریں گے، نامزد سربراہ سی ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی نامزد سربراہ جینا ہاسپل نے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں یہ ادارہ قیدیوں کے ساتھ تشدد کے طریقے استعمال نہیں کرے گا۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ کی انٹیلی جنس ایجنسی میں انھوںکہا کہ ان کی قیادت کے دوران اگر امریکی صدر بھی کہیں گے تو ادارہ قیدیوں پر تشدد نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

ہاسپل تھائی لینڈ میں سی آئی اے کے ایک خفیہ حراستی مرکز کی نگران بھی رہ چکی ہیں، جہاں مشتبہ افراد کے خلاف تحقیقات کے متنازعہ طریقوں کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم 2003 ء تا 2005 ء کے دوران اس مرکز میں ’واٹر بورڈنگ‘ کا طریقہ کار بھی استعمال کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے ہاسپل کو اس ادارے کی سربراہ نامزد کر رکھا ہے۔ اگر وہ اس عہدے کے لیے منتخب کر لی گئیں تو پہلی مرتبہ اس اہم امریکی ادارے کی کمان ایک خاتون کے ہاتھوں میں آ سکے گی۔