سعودی عرب، نشہ آور گولیاں رکھنے والوں کے خلاف آپریشن

جمعرات 10 مئی 2018 10:30

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) سعودی محکمہ انسداد منشیات نے صومالیہ اور سعودی عرب کے 6 شہریوں سے 153نشہ آورگولیاں رکھنے پر پوچھ گچھ شروع کردی۔

(جاری ہے)

مکہ مکرمہ روڈ پر کئے گئے آپریشن کے دوران انسداد منشیات کی اہلکاروں نے مذکورہ گولیاں سعودیوں اور صومالیہ کے شہریوں کے قبضے سے برآمد کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ اہکاروں کے مطابق گولیاں گاڑیوں کے مختلف حصو ں میں چھپائی گئی تھیں۔