آر مدھون فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی کے لئے امریکا پہنچ گئے

جمعرات 10 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار آر مدھون فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی کے لئے امریکا پہنچ گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنون یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آر مدھون اور جمی شیر گل فلم ’’زیرو‘‘ میں مختصر کردارادا نبھائیں گے اور اب آر مدھون فلم کی عکسبندی کے لئے امریکا پہنچ گئے جہاں وہ ناسا میں فلم کے مناظر عکسبندی کرائیں گے۔

(جاری ہے)

آر مدھون اس سے پہلے بھی آنند ایل رائے کے ساتھ فلم ’’تنو ویڈز منو‘‘ اور ’’تنو ویڈز منو ریٹرن‘‘ میں کام کر چکے ہیں۔فلم میں شاہ رخ خان بونے جبکہ انوشکا شرما سائنسدان کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔