فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کا گانا’’تعریفاں‘‘کی کمپوزنگ مکمل، قاران

جمعرات مئی 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) بالی وڈ میوزک کمپوزر قاران نے کہا ہے کہ انھوں نے فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے گانے’’تعریفاں‘‘ کی کمپوزنگ دوران فلائٹ آئی پیڈ پر مکمل کی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میوزک کمپوزر قاران نے اپنے دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے گانے ’’تعریفاں‘‘ کی کمپوزنگ ممبئی سے دہلی جانے والی فلائٹ کے دوران آئی پیڈ پر کی ہے۔ گانے میں اپنی آواز کا جادو گلوکار بادشاہ نے جگایا ہے۔ گانا کرینہ کپور خان، سونم کپور۔ سوارہ بھاسکر اور شیکھا تلسانیا پر فلمایا گیا ہے۔ فلم یکم جون کو نمامش کے لئے پیش کی جائے گی۔